اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ کو چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا...

امریکہ کو چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں:چینی ترجمان

بیجنگ: چین نے واضح کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں امریکہ فریق نہیں ہے اور اسے  چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہاروزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےباقاعدہ پریس کانفرنس میں چینی جزائرنانشا چھونڈاؤ کے جزیرے شیان بن جیاو کے قریبی سمندر میں فلپائنی کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں کی غیر قانونی مداخلت کے بعد چینی اقدامات پر امریکی تنقید کے سوال کے جواب میں کیا۔

ماؤ نےکہا کہ فلپائن نے پہلے چینی حقوق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد  چین نے اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کیے ہیں جو جائزہیں جنہیں قابل افسوس قرار نہیں دیاجاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے میں فریق نہیں ، اسے چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی امریکہ-فلپائن باہمی دفاعی معاہدے کی آڑ میں چین کی خودمختاری اور  جنوبی بحیرہ چین میں اس کے حقوق کی خلاف ورزی کی جانی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!