خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، چند ٹینٹوں اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا، متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔
جاری بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو سوائے چند ٹینٹوں اور نیک خواہشات کے کچھ نہیں ملا، متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، وزیراعلی کی ہدایت پر متاثرین کو دگنا معاوضہ فراہم کیا گیا ہے، شہدا کے لواحقین کو 20لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کی نگرانی میں ریلیف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
