ماسکو: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ دورہ روس پرمنگل کو ماسکو پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ دونوں ممالک کے سربراہان حکومت کے 29ویں باقاعدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران چینی وزیراعظم اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، عملی تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔
1996 میں اپنے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک کے سربراہان حکومت کے درمیان ہرسال باقاعدہ ملاقات ہوتی رہی ہے جو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دو طرفہ تعاون اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ کار ہے۔
رواں سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور چین روس ثقافتی سال کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔
