ہفتہ, ستمبر 13, 2025
پاکستانمردم شماری اور زرعی ڈیٹا کی بنیاد پر سیلابی تباہیوں کا جائزہ

مردم شماری اور زرعی ڈیٹا کی بنیاد پر سیلابی تباہیوں کا جائزہ

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات کا درست اندازہ لگانے کے لیے مردم شماری، زراعت شماری اور اکنامک سینسز کے ڈیٹا کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری اور زراعت شماری کے ڈیٹا سے زرعی اور آبادی سے متعلق نقصانات کا تعین کیا جائے گا، جبکہ اکنامک سینسز کے ذریعے کاروبار اور انفراسٹرکچر کے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسکول، کالجز، مساجد، کاروباری مراکز اور دیگر اہم عمارتوں کی تباہی کا جیو ٹیگنگ کے ذریعے درست اندازہ لگایا جائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ ضلع نارووال میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ماڈل کی درستگی اور ڈیٹا کی افادیت کو جانچا جا سکے۔ یہ منصوبہ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں فوری اور مؤثر بحالی اور امدادی کاموں کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!