امریکہ نے تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب امریکی وزیر خارجہ کرس لینڈا نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کے سوشل میڈیا صفحات کی نگرانی کی جارہی ہے، یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد قتل کی ستائش کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کررہے ہیں یا اس کی شدت کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کریں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیرملکیوں کے ایسے تبصرے ہماری توجہ میں لائیں تاکہ محکمہ خارجہ امریکی عوام کا تحفظ ممکن بنا سکے۔
