اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں شروع ہوگیا،فلسطین کے ہزاروں حامیوں کا احتجاج

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں شروع ہوگیا،فلسطین کے ہزاروں حامیوں کا احتجاج

شکاگو: ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن 2024 (ڈی این سی ) پیر کو ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں شروع ہوگیا،اس موقع پر فلسطین کے حامی ہزاروں مظاہرین نے  اسرائیل فلسطین تنازعہ حل کرنے میں ناکامی پر بائیڈن انتظامیہ  کے خلاف کنونشن کے مقام کے قریب مارچ کیا۔

19سے 22 اگست تک جاری رہنے والے کنونشن میں نائب صدرکملا ہیرس ڈیموکریٹک کی جانب سے صدارتی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کریں گی، مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز پارٹی کی نائب صدر نامزدگی کابھی اعلان کیا جائے گا۔

ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے کنونشن کے مقام کے باہر بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل پالیسی کے خلاف اپنے عدم اطمینان اور غصے کا اظہار کرنے کے لیے مارچ کیا، گزشتہ سال  7 اکتوبر کو اسرائیل فلسطین  تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

شکاگو پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تاہم گرفتار افراد کی تعداد کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کنونشن کے پہلے دن، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے صدر شان فین نےخطاب کیا۔

صدرجو بائیڈن نےتقریباً ایک گھنٹہ طویل تقریر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اپنے کارنامے گنوائےاورسابق صدر اور ریپبلکن امیدوار  ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔جو بائیڈن نے  ووٹرز پر زور دیا کہ وہ الیکشن میں ہیرس کی حمایت کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!