ہفتہ, ستمبر 13, 2025
انٹرنیشنلمصر میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80 ویں سالگرہ پرسیمینار...

مصر میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80 ویں سالگرہ پرسیمینار میں چین کا عالمی نظم ونسق اقدام اجاگر

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے لائحہ عمل کے تحت چین۔مصر تعلقات کی مستحکم ترقی کے موضوع پر سیمینار میں شرکاء اظہار خیال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر میں چینی سفارت خانے نے قاہرہ کے قریب غزہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس  کی کامیابی کو اجاگر کرنا اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانا تھا۔

یہ سیمینار تاریخی مینا ہاؤس ہوٹل میں منعقد کیا گیا جہاں 1943 میں قاہرہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے تھے، جس میں جنگ عظیم دوئم میں جاپان کی شکست کی شرائط طے کی گئیں تھیں۔ سیمینار میں چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام، مصر کے وزیر خارجہ، مصری کونسل برائے خارجہ امور، عرب لیگ کے ساتھ ساتھ مصری سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، حکومتی عہدیداروں، تھنک ٹینکس اور جامعات کے حکام نے شرکت کی۔

چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژانگ تاؤ نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے نتائج پر روشنی ڈالی، جہاں چین نے ایک پرامن اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے عالمی نظم ونسق اقدام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ اس اقدام کو آگے بڑھانے کے لئے مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ کا م کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے جنگ عظیم دوئم میں اتحادیوں کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد  منانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی جنگ عظیم دوئم کے تصفیے اور جنگ کے بعد کے عالمی نظم ونسق دونوں کا ایک  کلیدی حصہ ہے۔

سیمینار میں مصری شرکاء نےچین کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز تیزی سےبدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں ایک بروقت جواب فراہم کرتی ہے اور ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کی تشکیل میں مدد دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس اور  چین کی 3 ستمبر کی فوجی پریڈ دونوں گلوبل ساؤتھ کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی عکاسی کرتے ہیں اور اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ امن اور ترقی کے لئے تعاون ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!