ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچین میں2021 سے 36 نئے قوانین نافذ

چین میں2021 سے 36 نئے قوانین نافذ

ایک سینئر چینی قانون ساز نے کہا ہے کہ قومی عوامی کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی نے 2021 سے مجموعی طور پر 36 نئے قوانین نافذ کئے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور اس کی قائمہ کمیٹی نے 2021 سے اب تک مجموعی طور پر 36 نئے قوانین نافذ کئے ہیں۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے قانون سازی امور کمیشن کے ڈائریکٹر شین چھون یاؤ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے این پی سی اور اس کی قائمہ کمیٹی نے 2021 کے بعد سے موجودہ قوانین میں 63 ترامیم کی ہیں، قانونی مسائل اور اہم معاملات پر 35 فیصلے منظور کئے ہیں اور ایک قانونی تشریح جاری کی ہے۔

شین کے مطابق اس وقت چین میں 306 قوانین نافذ العمل ہیں، 600 سے زائد انتظامی اور نگرانی کے قواعد و ضوابط موجود ہیں اور 14 ہزار سے زائد مقامی قوانین بھی لاگو ہیں۔

شین نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں قانون سازی کا کام اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، تمام شعبوں کے لئے سازگار اندرونی اور خارجی ماحول بنانے، لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے قانونی اداروں کو مضبوط کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے قانونی تحفظ کو بڑھانے کے مقاصد کے تحت کیا گیا۔

ان پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین نے نجی معیشت کے فروغ، غیر ملکی پابندیوں کے خلاف، ذاتی معلومات کے تحفظ اور دریائے زرد کے تحفظ کے قانون جیسے اہم قوانین نافذ کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!