ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچین کا حکومتی قرض کا تناسب معقول حد کے اندر اور خطرات...

چین کا حکومتی قرض کا تناسب معقول حد کے اندر اور خطرات قابو میں ہیں، وزیر خزانہ

چین کے وزیرخزانہ لان فو آن ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او) کی جانب سے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی کامیابیوں کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا ہے کہ چین کا حکومتی قرض کا تناسب معقول حد کے اندر ہے اور اس سے متعلق خطرات قابل انتظام اور قابو میں ہیں۔

جمعہ کے روز 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ملک میں مالیاتی اصلاحات سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران لان نے کہا کہ 2024 کے آخر تک چین کا حکومتی قرض کا تناسب 68.7 فیصد تھا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال کے آخر تک چین کے مجموعی حکومتی قرضے 926 کھرب یوآن (تقریباً 130.4 کھرب امریکی ڈالر)  تک پہنچ چکے تھے جن میں مرکزی حکومت کے قرضے 346 کھرب یوآن، علاقائی حکومتوں کے منظورشدہ قرضے 475 کھرب یوآن اور علاقائی حکومتوں کے پوشیدہ قرضے 105 کھرب یوآن شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!