چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ژونگ ٹونگ ایکسپریس کے ٹرانزٹ سنٹر میں ایک ملازم کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں اگست کے دوران ترسیل کے شعبے میں ترقی جاری رہی اور ترسیل کے حجم میں مستحکم اضافہ ہوا۔
ریاستی ڈاک بیورو کی جاری کردہ ایک صنعتی انڈیکس کے مطابق اگست میں تیزرفتار ترسیل کی ترقی کا اشاریہ 424.9 رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.4 فیصد زائدہے۔
ترقی کے پیمانے کا ذیلی اشاریہ گزشتہ سال کی نسبت 11.2 فیصد بڑھا جبکہ ترقی کے رجحان کا ذیلی اشاریہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10.4 فیصد بڑھا۔
بیورو نے کہا کہ گزشتہ ماہ چین کی تیزرفتار ترسیل کی صنعت نے اپنے فضائی نیٹ ورک کی ترقی کو تیز کیا اور بالائی اور زیریں شعبوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے جس نے مستحکم اقتصادی کارکردگی کے لئے مضبوط مدد فراہم کی۔
یہ اشاریہ ترسیل کی خدمات فراہم کرنےوالی بڑی ترسیلی کمپنیوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔یہ ملک کے ترسیلی شعبے میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
