اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اصلاحات سے سوشلسٹ قانون کی حکمرانی مزید بہتر بنائی ہے،...

چین نے اصلاحات سے سوشلسٹ قانون کی حکمرانی مزید بہتر بنائی ہے، سی پی سی عہدیدار

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا( سی پی سی) کے ایک عہدیدار ین بائی نے کہا ہے کہ 2012 میں سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے عدالتی، استغاثہ اور عوامی سلامتی کے شعبوں میں چین کی اصلاحات کے تاریخی نتائج سامنے آئے ہیں جس نے چینی خصوصیات کے ساتھ قانون کی سوشلسٹ حکمرانی نظام کو مسلسل بہتر کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن برائے سیاسی و قانونی امور کے سیکرٹری جنرل ین بائی نے شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان شعبوں کی کامیابیوں میں عدالتی نظام کا کردار نمایاں رہا جبکہ  تیز رفتاری سے ایک کثیر جہتی اور اہداف پر منبی قانونی چارہ جوئی نظام تشکیل دیکر انسانی حقوق کا زیادہ موثر طریقے سے تحفظ کیا گیا۔

ین نے کہا کہ 2019 کی نسبت 2023 کے دوران دائر مجرمانہ اور عوامی تحفظ سے متعلق مقدمات کی مجموعی تعداد میں بالترتیب 12.9 فیصد اور 9.7 فیصد کی کمی ہوئی اور لوگوں کا احساس تحفظ انڈیکس 98.2 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ چین اب دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے جس کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا جاتا ہے۔

ین نے ٹھوس قانون سازی، قانون کے سخت نفاذ، انصاف کی غیر جانبدارانہ انتظامیہ اور قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ  بیرونی امور میں قانون کی حکمرانی میں پیشرفت ،  ان شعبوں کے ذمہ داران اور قانون کی پاسداری کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ین نے کہا کہ قومی سلامتی کے لئے ایک جامع نقطہ نگاہ لاگو کرنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ادارہ جاتی طریقہ کار بہتر بنانے کی مزید کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے عدالتی، استغاثہ اور عوامی تحفظ کے ادارے مارکیٹ کی معیشت میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، قانون پر مبنی کاروباری ماحول اور عوامی خدمات کی فراہمی کی صلاحیت میں اضافے کی کوششیں کریں گے۔

ین نے کہا ہے تجارتی تنازعات کے تصفیے کے لئے خاص کر ایک طریقہ کار وضح کرنے کی کوشش کی جائے گی جس میں ثالثی، مصالحت اور قانونی چارہ جوئی کو ضم کیا جائے گا۔  دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں منتقل ہونے والے اہل افراد کو مستقل شہری رہائش دینے سے متعلق کوششیں تیز اور جدید مہارتوں کے حامل باصلاحیت افراد کا نقل مکانی نظام وضح کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!