کراچی: کراچی میں دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ رئیس امروہی کالونی میں گھر کے اندر 32 سالہ افشاں نامی خاتون کی لاش ملی تھی، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ متوفیہ نے خواب آور گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے جبکہ متوفیہ بیمار بھی رہتی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دریں اثنا قائد آباد آغا ٹائون میں تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 40سالہ منطورہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ،حکام کے مطابق خاتون کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
