جمعہ, ستمبر 12, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ ترجمان کا ڈی پی پی کو بیرونی شہ پر...

چینی مین لینڈ ترجمان کا ڈی پی پی کو بیرونی شہ پر "تائیوان کی آزادی” کی کوششوں پر انتباہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا پریس کانفرنس  کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو متنبہ کیا ہے کہ بیرونی قوتوں پر انحصار کرکے "تائیوان کی آزادی” کی کوشش ایک بند گلی ہے۔

ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات تائیوان کے نام نہاد امور خارجہ کے سربراہ لین چھیا-لنگ کے حالیہ فلپائن کے دورے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ لین کے دورے کے بعد فلپائن نے ایسے بیانات جاری کئے جن میں ملک کی ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا گیا اور اس بات کی دوبارہ تصدیق کی گئی کہ وہ تائیوان کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔

چھن نے کہا کہ ڈی پی پی حکام بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر علیحدگی پسندی کو بھڑکانے کی جتنی بھی کوششیں کرلیں وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ نہ ہی وہ ایک چین کے اصول پر کاربند رہنے کی بین الاقوامی برادری کے وسیع اتفاق رائے اور تسلیم شدہ شدہ لائحہ عمل کو ہلا سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مین لینڈ تائیوان اور ان ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں اور "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسندوں کو سیاسی ڈرامے کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!