اترپردیش: بھارت کی اترپردیش ہائیکورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 35 لاکھ کے مبینہ فنڈ کے غلط استعمال پر نوٹس جاری کردیا ۔
جسٹس منوج کمار تیوری اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔درخواست گزار سنجے راوت و دیگر کے کیس پر آئندہ سماعت اگلے جمعہ 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔
درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے کا غلط استعمال کیا گیا، کھلاڑیوں کو صرف کیلے اور پانی فراہم کرنے پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے، یہ معاملہ کرکٹ فنڈز کے شفاف استعمال اور گورننس میں شکوک و شبہات کو اجاگر کرتا ہے۔
