اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پابندیوں میں مزید نرمی کردی،...

چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پابندیوں میں مزید نرمی کردی، خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کا عزم

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹیو اجلاس میں 4 دستاویزات کا جائزہ اور منظوری دی گئی،اختراعی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی اعلیٰ معیار کی ترقی  کی حمیات کیلئے پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور 5 جوہری توانائی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

منظور شدہ دستاویزات میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی کے لیے ایک منفی فہرست، خصوصی انتظامی اقدامات کے ایک سیٹ کا 2024 ایڈیشن بھی شامل تھا۔

منفی فہرست کے مطابق چین مینوفیکچرنگ کے شعبے میں داخلے کی رکاوٹوں کو مکمل طور پر ختم کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی کرے گا جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات جیسے شعبوں کو کھولنے میں تیزی لائے گا۔

اجلاس میں منظور کی جانے والی ایک اور دستاویز اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے خدمات کی تجارت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلق رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ تھا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خدمات کی تجارت کی ترقی میں تیزی لانا اعلیٰ سطحی  کھلے پن کو وسعت دینے اور نئے غیر ملکی تجارتی محرکات کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ  اہم خدمات کی تجارت کے شعبوں میں جدید ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خدمات کی تجارت اور سامان کی تجارت کے انضمام کے لئے کوششیں کی جائیں۔

اجلاس میں ٹیکس، مالیات، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت اور انسانی وسائل کے شعبوں میں پالیسی ہم آہنگی  کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جدید ایس ایم ایز کو فروغ دیا جاسکے جو جدید یا منفرد مصنوعات تیار کرنے کے لئے خصوصی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

اجلاس کے مطابق ان ایس ایم ایز کو  سمارٹ   زیادہ ڈیجیٹلائزڈ اور ماحول دوست بنانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ ان کی بنیادی مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  تحفظ  جوہری توانائی کی ترقی کی لائف لائن ہے  اجلاس نے جوہری توانائی کے انتہائی تحفظ کو یقینی بنانے اور صنعت کی طویل مدتی صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لئے حفاظتی قواعد و ضوابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!