پشین: پشین میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ تبادلے میں ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کے قبضے سے 2مشین گنیں، 2نائن ایم ایم پستول اور 2دستی بم برآمد ،دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
