جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانکراچی، ڈاکوئوں کی ویگو ڈالہ سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش، دوطرفہ...

کراچی، ڈاکوئوں کی ویگو ڈالہ سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش، دوطرفہ فائرنگ سے ڈکیت، راہگیر زخمی

کراچی: کراچی گلستان جوہر میں ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے ڈکیٹ جبکہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 کے نجی ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2ڈاکوئوں نے تعاقب کے بعد ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو ویگو ڈالے میں سوار شہریوں نے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی جس پر مسلح ڈکیتوں کی جانب سے بھی ویگو ڈالے میں سوار شہریوں پر جوابی فائرنگ کی گئی، دو طرفہ فائرنگ تبادلے میں ایک ڈکیت و راہ گیر شہری زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ڈکیت کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، موقع پر موجود شہریوں نے زخمی ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی ڈکیت اور زخمی راہ گیر شہری کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ او شارع فیصل انعام جونیجو کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کی شناخت اسماعیل اور زخمی راہگیر کی شناخت بھگوان داس کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق ویگو ڈالہ سوار شہریوں اور مفرور ڈکیت کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!