اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر علی ظفر نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں جبکہ سینیٹر علی ظفر وزارت اطلاعات ونشریات کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے کر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، استعفے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیئے جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔
