تیونس: تیونس کے ساحل پر بڑی تعداد میں عوام نے غزہ کے لیے روانہ ہونے والے عالمی صمود فلوٹیلا کو الوداع کرتے ہوئی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شرکا نے فلوٹیلا کے رضا کاروں کو نعرے اور دعاوں کے ساتھ رخصت کیا۔ فلوٹیلا میں شریک کارکنان نے کہا کہ یہ سفر صرف سمندری راستے کا نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا بھر کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا بھی ہے۔
اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی اور مزاحمتی یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔
