ممبئی: فلم میکر سنیل درشن نے کہا ہے کہ کرشمہ کپور نے سنجے کپورسے شادی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا تھا۔
کرشمہ اور سنجے کپور کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے فلم میکر سنیل درشن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کرشمہ نے اس شادی سے پہلے بگ بی امیتابھ بچن کے بیٹے سے ابھیشک بچن سے منگنی کی تھی، لیکن اس منگنی کے خاتمے کے فوری بعد کرشمہ نے سنجے سے شادی کرلی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بزنس مین سنجے کپور کی 12 جون 2025 کو بے وقت موت کے بعد ان کا خاندان مسلسل میڈیا کی رپورٹس میں نظر آرہا ہے۔ سنجے کپور بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر بھی تھے، سنجے کی موت کے بعد اب انکی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد پر ان کے خاندان میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔
اس لڑائی میں اب سنجے کپور کی تیسری بیوی پریا سچدیو، سنجے کی والدہ، رانی کپور اور سنجے کے بچے سمیرا اور کیان اور کرشمہ کپور شامل ہوچکے ہیں۔
