جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانقطر پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت، سیکیورٹی کونسل مفلوج، او آئی سی...

قطر پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت، سیکیورٹی کونسل مفلوج، او آئی سی بے بس ہے، ملیحہ لودھی

اسلام آباد: امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے غزہ مظالم، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل 7 ریاستوں پر حملہ آور ہوچکا، دنیا ، او آئی سی نے مذمت کے سوا کچھ نہیں کیا، سیکیورٹی کونسل مفلوج ہوچکی، امریکی دبائو ہی اسرائیل کو فلسطین پر بربریت سے روک سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈا قطر میں ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کو یہ معلومات نہ ہو؟۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، اسرائیل ایسے حملوں میں اکیلا ہوتا ہے، مگر امریکی حمایت سے یہ کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک 7ریاستوں پر حملے کر چکا ہے، پوری دنیا نے مذمت کے علاوہ کچھ نہیں کیا، سیکیورٹی کونسل مفلوج ہو چکی ہے، او آئی سی میں سوائے مذمت کے کیا کیا گیا؟۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کی حکومت امن پر توجہ نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دبائو ہی اسرائیل کو فلسطین پرجاری بربریت سے روک سکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!