جمعرات, ستمبر 11, 2025
پاکستانحکومت نے گھریلوصارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم

حکومت نے گھریلوصارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم

حکومت نے 3 سال بعد گھر یلوصارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گیس کنکنشن پرعائد پابندی ختم کرنے کے لیے سفارشات تیارکرلی گئی ہیں۔ایل این جی ٹیرف کی بنیاد پر صارفین کو گھریلو کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال کے دوران گھریلو کنکشن لگانے کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔معمول کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ارجنٹ پالیسی کے مطابق 80 ہزار روپے فیس وصول کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے 2021 میں گیس کنکشن پر پابندی عائد کی تھی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں 2017  سے جمع درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!