اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ اور برطانیہ کے درمیان نئےفضائی مال بردار روٹ کا...

چین کے سنکیانگ اور برطانیہ کے درمیان نئےفضائی مال بردار روٹ کا آغاز

ارمچی: چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور برطانوی شہر بورن ماوتھ کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔

ارمچی دیوپوبین الاقوامی ائیرپورٹ کےمطابق یہ مال بردار سروس ہفتے میں چار مرتبہ چلے گی۔ ایک پروازکا دورانیہ 10 گھنٹے ہو گا۔اس ہوائی اڈے سے قازقستان، ازبکستان، جارجیا، ہنگری اوربرطانیہ سمیت آٹھ ممالک کے لئےآٹھ بین الاقوامی مال بردارپروازوں کے روٹس شروع کئے گئے  ہیں۔

سنکیانگ بنیادی طور پر ان مال بردار سروسز کے ذریعے اونٹنی کا دودھ، کپڑےاورجوتے جیسی اشیا درآمد  اور تازہ کٹے ہوئے پھول، ادویات اور کپڑے برآمد کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!