جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین اوڈی کی سب سے بڑی منڈی،الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی کا...

چین اوڈی کی سب سے بڑی منڈی،الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی کا مرکزی ستون ہے، چیف ایگزیکٹو اوڈی

چین کے شمال مشرقی صوبہ جی لین کے شہر چھانگ چھون میں ایک مزدور گاڑیوں کی پارکنگ کے علاقہ میں اوڈی کار کا معائنہ کررہاہے۔(شِنہوا)

میونخ(شِنہوا)اوڈی کے چیف ایگزیکٹو گیرنوٹ ڈوئلنر نے کہا ہے کہ چین اوڈی کے لئے سب سے بڑی اور سب سے متحرک منڈی ہے جو کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی اور جاری تبدیلی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈوئلنر نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی معاشی تبدیلیاں اور بڑھتی ہوئی مسابقت گاڑیوں کی صنعت کے لئے چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوڈی ان کا جواب جدیدیت اور اپنی روایتی صلاحیتوں کے امتزاج سے دے رہی ہے۔

ڈوئلنر نے کہا کہ اوڈی اس سال بھی اپنی تجدیدی راہ پر گامزن ہے، نئے ماڈلز کے ذریعے اپنی رینج کو تازہ کر رہی ہے جبکہ خاص طور پر چین اور شمالی امریکہ جیسی کلیدی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

ڈوئلنر نے چینی مارکیٹ کے جدت پسندانہ رویے، تیزی سے ترقی اور اختراع کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس متحرک پیش رفت کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!