چھنگشا: چین کے صوبے ہونان کے شہر ژی شینگ میں طوفانی بارشوں سے 50 افراد ہلاک اور 15 لاپتہ ہو گئے۔
جولائی کے اختتام سے سمندری طوفان گایمی کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں نے کاونٹی سطح کے شہر ژی شینگ جس کا انتظام چھن ژو شہر کے پاس ہے، کو شدید متاثر کیا ہے جہاں طوفان کے باعث سیلاب آئے اور مٹی کے تودے گرے۔
ژی شینگ کے ہنگامی بچاؤ، بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں مدد کرنے والے چھن ژو ہیڈکوارٹرز کے مطابق 1 لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہوئے اور11 ہزار 8 سو 69 مکانات اور عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بالترتیب 149، 152 اور 78 دیہاتوں میں بجلی، سڑکوں اور مواصلات کی بندش کا سامنا ہوا۔
ژی شینگ کے آفت زدہ علاقوں کے تمام انتظامی دیہاتوں کو ابتدائی طور پر سڑک، بجلی، مواصلات اور پانی تک رسائی حاصل ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں اور تباہی کے بعد تعمیر نو کا کام جاری ہے۔
