نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صدر ٹرمپ سے بات کرنے کا منتظر ہوں، واشنگٹن اور نئی دہلی قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں تجارتی مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں، ہم مل کر اپنے عوام کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ میں آنے والے ہفتوں میں نریندر مودی سے بات کرنے کا منتظر ہوں۔
