راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 6 ماہ ہوگئے جج القادر کیس سننے کو تیار نہیں، معلوم ہے مجبورا ضمانت دینا پڑے گی۔
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل آئے ہیں، کل اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر بیٹھ جائینگے، جہاں جسٹس ڈوگر کو بولیں گے کہ القادر کیس لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 6ماہ ہوگئے ہیں جج القادر کیس سننے کو تیار نہیں، ان کو معلوم ہے جیسے ہی کیس لگے گا، ان کی مجبوری ضمانت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں شواہد ہوں، جب یہ مقدمات ہائیکورٹ میں جائیں گے، سب نظر آجائے گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ توشہ خانہ ٹو کیس کی جلدسماعت کر رہے ہیں تاکہ عمران خان اور بشری بی بی کو سزا مل سکے۔
