بدھ, ستمبر 10, 2025
پاکستانکراچی، شدید بارش، ملیر، لیاری ندیاں بپھر نے سے پانی آبادیوں میں...

کراچی، شدید بارش، ملیر، لیاری ندیاں بپھر نے سے پانی آبادیوں میں داخل، ریسکیو آپریشن شروع

کراچی: کراچی میں شدید بارش کے باعث تھڈو ڈیم بھرنے سے ملیر اور لیاری کی ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ریسکیو حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق لیاری ندی میں بھی طغیانی، ایف بی ایریا، شفیق کالونی، حسن نعمان کالونی، سہراب گوٹھ، لیاری بکرا پیڑی کے قریب بھی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، کئی فٹ پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، کشتیوں سے ریسکو آپریشن جاری ہے، گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی میں پھنسے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

دوسری طرف ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی ایم نائن سے ٹکرا گیا ہے ، جمالی پل کے قریب ایم نائن پانی سے بھر گیا ہے، سندھ حکومت نے ایم نائن کی بیچ کی دیوار توڑ کر پانی کو راستہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!