بدھ, ستمبر 10, 2025
پاکستانپنجاب، این ڈی ایم اے نے 20 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان...

پنجاب، این ڈی ایم اے نے 20 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ کردیا

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کردیا۔

جاری بیان کے مطابق 20 ٹرکوں پر مشتمل امداد ی سامان میں ہیٹرز، فولڈنگ بیڈز / بسترے اوررضائیاں شامل ہیں جسے پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اب تک پنجاب کو فراہم کئے گئے 1660ٹن امدادی سامان میں کمبل،خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کیساتھ رابطے میں ہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!