ممبئی: نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہاہے کہ نیپال میں گولیوں کے زریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی، بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔
منیشا نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں جاری پیغام کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
جنریشن زی کے مظاہرین نے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی متنازع پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔
