ووہان: چین کی ایک عدالت نے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مسابقتی شعبے کے سابق ڈائریکٹر ہوانگ سونگ کو رشوت خوری کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر سونگ زی کی عوامی عدالت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہوانگ پر 6 لاکھ یوآن (تقریباً 84 ہزار 122 امریکی ڈالر) جرمانہ بھی کیا گیا ہے جبکہ رشوت سے حاصل کردہ رقم واپس لیکر سرکاری خزانے میں جمع کرادی جائے گی۔
ادھر ہوبے کی کاؤنٹی ٹونگ چھنگ کی عوامی عدالت نے چھنگ دو فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سیکرٹری جنرل گو جیان منگ کو غبن، رشوت لینے اور دینے کے جرم میں 6 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالتی بیان کے مطابق گو پر 4 لاکھ یوآن کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ غبن کردہ رقم متاثرین کو واپس کرنے سمیت رشوت سے حاصل کردہ غیر قانونی فوائد سرکاری خزانےمیں جمع کرا دیئے گئے۔
