منگل, ستمبر 9, 2025
انٹرنیشنلمقبوضہ بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک اور...

مقبوضہ بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی، حملہ آور ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بس اسٹاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا ہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت 5 سالہ ایک مرد، 50 کے پیٹے کی ایک خاتون اور تقریبا 30 سال کے 3 مردوں کے طور پر کی، بیان میں کہا گیا کہ مزید 11 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 افراد کی حالت گولیاں لگنے کے باعث تشویشناک ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق 2 حملہ آور گاڑی میں آئے اور رامات جنکشن پر بس اسٹاپ پر فائرنگ کی، ایک سکیورٹی افسر اور ایک شہری نے جوابی فائرنگ کر کے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے حملہ آوروں کے زیرِ استعمال کئی ہتھیار، گولیاں اور ایک چاقو برآمد ہوا، پولیس نے حملہ آوروں کو صرف دہشت گرد قرار دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!