ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب کے آغاز پر لیڈی گاگا کو سال کی بہترین فنکارہ قرار دیا گیا، جہاں انہوں نے ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے جیسی بڑے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
لیڈی گاگا نے اس موقع پر کہا کہ ایک فنکار ہونا ان کے لیے ویسے ہی بہت بڑا اعزاز ہے، اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کی خوشی کو وہ بیان نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے برونو مارس کے ساتھ اپنے گانے ڈائی وِد آ اسمائل کے لیے بہترین تعاون کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز 1984 میں ایم ٹی وی پر شروع ہوئے تھے، اس تقریب میں ان گلوکاروں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے جنہیں مداح سب سے زیادہ ووٹ دیتے ہیں۔
