جوبا: اقوام متحدہ نے تمام متعلقہ فریقین سے جنوبی سوڈان میں امدادی کارکنوں کے تحفظ اور حفاظت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیاہے۔
جنوبی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی کوآرڈینیٹر انیتا کیکی گیہو نے کہا کہ 2024 میں اب تک امدادی کارکنوں پر 24 حملے ہوچکے، ملک میں امدادی کارکنوں کے لیے ماحول سب سے خطرناک ہوچکا ہے۔
انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کے لیے محفوظ جگہ نہ ہونے کے باعث ان پر انحصار کرنے والے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور(اوچا)کے مطابق، جنوبی سوڈان میں رسائی میں حائل رکاوٹیں انتہائی کمزور آبادیوں تک فوری اور جان بچانے والی امداد پہنچانے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔
