اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس

چین-امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس

بیجنگ: چین-امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کی مالیاتی پالیسیوں سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے ڈپٹی گورنرشوآن چھانگ نینگ اور امریکی محکمہ خزانہ کے بین الاقوامی مالیات کے نائب انڈر سیکرٹری برینٹ نیمن کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چین کے نیشنل فنانشل ریگولیٹری ادارے ، چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن، یو ایس فیڈرل ریزرو اور یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے نمائندوں نے  شرکت کی۔

پی بی او سی کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نےمالیاتی پالیسی سے متعلقہ  باہمی دلچسپی کے موضوعات پر پیشہ ورانہ، عملی اور تعمیری بات چیت کی جس میں جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی حکمت عملی بھی شامل ہے جس پرکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں غور کیا گیا تھا۔

مذاکرات میں اقتصادی ومالیاتی صورتحال، مالی پالیسیوں، مالیاتی استحکام اور ضوابط، سیکورٹیز اور کیپٹل مارکیٹس، سرحد پار ادائیگیوں اور ڈیٹا، بین الاقوامی مالیاتی گورننس، مالی ٹیکنالوجی، پائیدار مالیات کے ساتھ ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ اور  دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسدادِ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!