منگل, ستمبر 9, 2025
انٹرنیشنلیو اے ای کی وارننگ، اسرائیل نے مغربی کنارے کے انضمام کی...

یو اے ای کی وارننگ، اسرائیل نے مغربی کنارے کے انضمام کی کارروائی روک دی

تل ابیب: متحدہ عرب امارات کی وارننگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کارروائی روک دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی زیر صدارت اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے کے بڑے حصے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ کا ایجنڈا شامل تھا، تاہم ایجنڈا بدل کر فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت متحدہ عرب امارات کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام پر دی گئی عوامی تنبیہ پر حیران رہ گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ سرخ لکیر ہے جو علاقائی انضمام کے خاتمے کا باعث بنے گی۔

ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق امارات نے اس سے پہلے بھی دیگر ذرائع سے انضمام کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن یہ بیان حیران کن تھا، یہ بہت غیر معمولی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!