ہفتہ, ستمبر 6, 2025
پاکستانعلیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل...

علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دو خواتین نے انڈہ مارا تھا، اس واقعے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بارے میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت کہا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی روا داری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جارحیت سے علیمہ خان ہی نہیں بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہماری جانب سے ماضی میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے جیسے واقعات کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی افوسناک اور قابل مذمت ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کی جانب سے انڈہ پھینکے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شرمناک حرکت کرنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!