اتوار, ستمبر 7, 2025
پاکستانصدر مملکت,وزیراعظم شہبازشریف کا 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی پیغام

صدر مملکت,وزیراعظم شہبازشریف کا 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 بیع الاول پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم اور مسلم امہ کو بابرکت دن کی مبارکباد دی ہے  ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدلا، نبی کریمﷺ نے انسانیت کو عدل،رحمت،مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔

آصف زرداری کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ  یہ تاریخی،یادگارموقع امت مسلمہ کیلئے خوشی اور عقیدت کاباعث ہے، 12ربیع الاول اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویﷺ کے مطابق ڈھالنے کے عہد کا دن ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے جشن ولادت با سعادتﷺپر  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدلا، نبی کریمﷺ نے انسانیت کو عدل،رحمت،مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺ ہمارے لئے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، نئی نسل کو خیر،علم اورامن کی طرف راغب کر کے حیات طیبہ سے روشناس کرنا ہو گا، محبت،بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے، ہمیں تعصب،فرقہ واریت،انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے، نبی کریمﷺکی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنا کر معاشی،سماجی مسائل کا حل ممکن ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!