چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس 2025 میں کئی اہم نتائج سامنے آئےہیں۔
ایک انٹرویو میں ایک ازبک ماہر کا کہنا ہے کہ ان نتائج کے ساتھ ایس سی او مستقبل کے لئے ایک مضبوط نئی سمت اختیار کر چکی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (روسی): کابل جون صابروف، ڈائریکٹر، مرکز برائے عوامی سفارت کاری، شنگھائی تعاون تنظیم، ازبکستان
"شنگھائی تعاون تنظیم اس وقت 26 ممالک پر مشتمل ایک ایسا خاندان ہے جس کا جغرافیہ وسیع اور آبادی بہت زیادہ ہے جبکہ یہاں بے پناہ مواقع بھی موجود ہیں۔ ہر سال اس تنظیم کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ یہ نہایت اہم اصولوں کی بنیاد پر قائم ہے۔
شنگھائی اسپرٹ اس تنظیم کا جینیاتی کوڈ ہے۔شنگھائی اسپرٹ کے اصول چھ نکات پر مشتمل ہیں جن کے تحت یہ ممالک آج پُرامن بقائے باہمی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ترقی کر رہے ہیں۔
میری دلی خواہش ہے کہ تیانجن اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی نئی تجاویز اور اقدامات ایس سی او کی ترقی کے لئے ایک نئی سمت متعین کریں۔ ایسی سمت جو نہ صرف مستقبل قریب پر بلکہ طویل عرصے پر بھی اثر انداز ہوگی۔”
تاشقند سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link