ہفتہ, ستمبر 6, 2025
تازہ ترینتھنک ٹینک رپورٹ میں دوسری جنگ عظیم کی فتح میں چین کاکردار...

تھنک ٹینک رپورٹ میں دوسری جنگ عظیم کی فتح میں چین کاکردار اجاگر

ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت کو فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کے لئے معاون اور غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت کو فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کے لئے معاون اور غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک ایک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹیٹیوٹ کی طرف سے  جاری رپورٹ کاعنوان ” تاریخ کو یاد رکھنا اور انصاف کا دفاع کرنا۔ فسطائیت مخالف عالمی جنگ کے مشرقی مرکزی محاذ کی عظیم قربانیاں” ہے۔ یہ رپورٹ چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کی گئی ہے۔

اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ بدھ کے روز بیجنگ میں اس موقع پر شاندار تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں ایک عظیم فوجی پریڈ بھی شامل تھی۔

رپورٹ کے مطابق فسطائیت مخالف عالمی جنگ ایک متحدہ عالمی جدوجہد تھی، جس میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ ایک اہم جزو تھی۔

رپورٹ میں مشرقی محاذ کی غیر متزلزل عالمی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور پرامن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے راستے پر قائم رہنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!