دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے شہر دبئی کی آبادی 2025 میں 40 لاکھ ہوگئی ہے ،یہ آبادی 2011میں 20 لاکھ تھی ۔
دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق اگر یہی رفتار رہی تو دبئی کی آبادی 2032 میں 50 لاکھ اور 2039 میں 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
آبادی میں اضافے سے گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب بڑھے گی۔ 1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار تھی۔
