پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلذہنی دباؤ، بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

ذہنی دباؤ، بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں ذہنی دباؤ کے باعث اہلکار نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں نکسل باغیوں کیخلاف کارروائیاں کرنیوالی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین 64 میں تعینات فوجی اہلکار ارجن چرن نے ذہنی دباؤ کے باعث چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اہلکار کی موت گلا گھنٹے سے ہوئی ہے تاہم خود کشی کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ساتھی اہلکاروں کے مطابق ارجن ذہنی دباؤ کا شکار تھا، لاش کو پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!