اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیمن،4 اضلاع قحط کی لپیٹ میں آگئے

یمن،4 اضلاع قحط کی لپیٹ میں آگئے

صنعاء : یمن کے 4 اضلاع قحط کی لپیٹ میں آگئے جبکہ شدید غذائی قلت کے شکار بچوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے یمن کے کچھ حصوں میں قحط پھیلنے کا انکشاف کیا ہے۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے،4 اضلاع اس وقت قحط کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن میں گزشتہ برس کے مقابلے شدید غذائی قلت کے شکار بچوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک ساڑھے 18ہزار بچوں کا غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2024ء میں تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار حاملہ خواتین بھی غذائی قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!