شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری مکمل کرلی۔
انہوں نے یہ اعزازسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں حاصل کیا ۔
فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ فخر کا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔جس میں وہ 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ فخر زمان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
