کرم: لوکر کرم میں نامعلوم دہشت گردوں کے مسافر گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس حکام نے فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے واقعے کو علاقے کا امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن علاقے میں دہشت گردی بدامنی پھیلانے کی سازش ہے، عوام متحد رہ کر سازشوں کو ناکام بنائیں۔




