لاہور: لاپتہ یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔
پولیس نے عون علی کھوسہ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عون کو 15اگست کی رات گھر سے اغواء کیا گیا تھاجس کا مقدمہ ان کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج تھاکیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 10سے 15مسلح افراد دروازہ توڑ کر گھر داخل ہوئے اور عون علی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں تاہم اب یوٹیوبر واپس گھر پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب عون علی کی وکیل خدیجہ صدیقی نے بھی ان کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے۔
