اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، تازہ ترین کریک ڈاؤن میں "ون سٹاپ" مالیاتی فراڈ سروسز کو...

چین، تازہ ترین کریک ڈاؤن میں "ون سٹاپ” مالیاتی فراڈ سروسز کو ہدف بنا لیا گیا

بیجنگ: چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی ) نے  کمپنیوں اور کاروباری اداروں کیلئے ون سٹاپ مالیاتی فراڈ خدمات  فراہم کرنے والے یونٹس اور افراد کو سخت سزائیں دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایس ایس پی نے فراڈ کے کیسز سے نمٹنے کیلئے رہنما اصول جاری کیے ہیں جن میں حقائق کی تلاش اور قانون کے اطلاق سمیت اہم معاملات کی وضاحت کی گئی ہے۔

رہنما اصول میں واضح کیا گیا ہے کہ مالی دھوکہ دہی کے معاملات سے نمٹنے میں کمپنیوں اور کاروباری اداروں کی معلومات کے انکشاف کی ذمہ داریوں کی شناخت کیسے کی جائے اور دیگر اہم امور کے علاوہ براہ راست معاشی نقصانات کا اندازہ کیسے لگایا جائے۔

ایسے معاملات میں جہاں براہ راست معاشی نقصانات کا درست حساب لگانا مشکل ہے، ان سے متعلق رہنما اصول  میں کہا گیا ہے کہ ایک خصوصی ایجنسی کو تخمینہ رپورٹ جاری کرنے کے لئے  اجازت دی جانی چاہئے۔

صنعت کے اندرونی ذرائع کا خیال ہے کہ یہ رہنما اصول مارکیٹ کی معیشت کو مضبوط بنانے اور دھوکہ دہی کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!