اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 8 کیس سامنے آگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں میں 2نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 جبکہ شہری علاقوں میں 31ہوگئی۔
