پیر, ستمبر 1, 2025
تازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم ثقافتی اور عوامی تبادلوں کی مزید شعبوں تک وسعت

شنگھائی تعاون تنظیم ثقافتی اور عوامی تبادلوں کی مزید شعبوں تک وسعت

چین کے شمالی شہر تیانجن کے تیانجن می جیانگ کنونشن سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اچھی ہمسائیگی ،دوستی اور تعاون کمیشن(جی این ایف سی سی) کی سیکرٹری جنرل ژو ہونگ بو (دائیں، پیچھے) ایک پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے درمیان گزشتہ 20 برس میں ثقافتی اور عوامی روابط و تعاون کے دائرہ کار میں نمایاں وسعت آئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کمیشن (جی این ایف سی سی) کی سیکرٹری جنرل ژوہونگ بو نے یہ بات تیانجن بندرگاہی شہر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی جہاں ایس سی او کی اب تک کی سب سے بڑی سربراہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

ژو نے کہا کہ تعاون کے شعبے سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سے بڑھ کر کھیل، سیاحت، میڈیا، تھنک ٹینکس، ماحولیاتی تحفظ اور غربت کے خاتمے جیسے شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی نمایاں منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں ایس سی او یونیورسٹیز، فنون لطیفہ کے میلے، میوزیم الائنسز، میراتھانز، نوجوانوں کے تبادلہ کیمپ اور میڈیا فورمز شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ثقافت، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے نظام کو مزید مئوثر بنایا گیا ہے۔

ژوکے مطابق جی این ایف سی سی نےایس سی او ممالک میں 30 کے قریب دوستی کی تنظیموں، 10 سے زائد تھنک ٹینکس اور 100 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ساتھ روابط قائم کیے ہیں اور قریبی تعاون برقرار رکھا ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!