سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں چین کے بین الاقوامی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گینگ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گانگ نے 27 سے 29 اگست تک امریکہ کا دورہ کیا اور امریکی حکام اور کاروباری نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ، امریکی محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے حکام سے ملاقات کی۔
فریقین نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات سمیت اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں ہونے والے اتفاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
لی چھینگ گانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت کے طریقہ کار سے بہتر طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے، اختلافات کو کم کرنا چاہیے، برابری کی بنیاد پر مکالمے اور مشاورت کے ذریعے تعاون کو بڑھانا چاہیے اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی صحت مند،مستحکم اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔
اپنے دورے میں لی نے یو ایس-چائنہ بزنس کونسل، امریکی ایوان تجارت اور کچھ امریکی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔
